بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
تمہید آسمانی
آفرینش (کائینات) کے روزِ اوّل آسمان کا زمین کو ملامت کرنا
غیب و حاضر کے سب ہوئے ساماں زندگی نے سجادیا یہ مکاں
کرکے تارِ نفس کو خود سے جدا رنگِ دنیا کو پھر وجود دیا
ہر طرف ذوقِ خود نمائی تھا نعرہ اپنی خودی کا جاری تھا
چاند تاروں کو محوِ گام کیا نور کو ان کے طشتِ بام کیا
نیلگوں آسمان پر سورج سج گئی اس کی شان کی سج دھج
صبحِ نو سارے عالم کو بڑھ کے گود لیا
ملکِ ّدم میں خاک اڑتی تھی راستہ وہ کسی کا تکتی تھی
کوئی دریا یہاں نہ بیچارہ کوئی بادل پھرے تھا آوارہ
نہ ہی شاخوں پہ کوئی چڑیا تھی نہ ہرن کی تھی تیز رفتاری
بحر و بر نور کے بنا تھے یہاں چھایا ہرجا تھا ایک اٹھتا دھواں
نہ ملا تھا بہار سے سبزا سر چھپاکر تھا گود میں سویا
آسماں نے زمیں کو طعنہ دیا اسکی اس بے کسی کا ذکر کیا
مانگے تانگے کی روشنی ہے تری روشنی تیری کوئی اپنی نہیں
تو بجز خاک ، ہو نہیں سکتی نورِ افلاک ہو نہیں سکتی
یا تو شاہانہ دلبری کرجا ورنہ اس کمتری سے، جا مر جا
شرم سے یہ زمین پانی ہوئی نا امیدی و دلگرانی ہوئی
ایسے تڑپی کہ ہل گیا گردوں آئی آواز آسماں سے یوں
تو امانت سے بے خبر ہے امین دیکھ اپنے ضمیر میں بھی زمین
زندگی سے ہے روشنی تیری اس کے دم سے ہے دلبری تیری
مہر داغی ہے صبح کے دم سے تیری رونق ہے نورِ آدم سے
روح کا نور یوں سفر میں ہے مہر کی روشنی حضر میں ہے
نورِ آدم تری ہی خاک سے ہے
عقلِ آدم جہاں کا فاتح ہے عشق ہر لامکاں کا فاتح ہے
فکر پہنچے بغیر رہبر کے آنکھ ہے تیز تر فرشتے سے
ہر فرشتے سے تیز اڑتا ہے آسماں اک رباط جیسا ہے
جیسے ریشم میں ہو سوئی کی چبھن
دھوئے گا وہ جہاں کے داغِ کہن نور سے اسکے آسماں روشن
گرچہ تسبیح خود کرے گا کم کوچوانِ جہانِ کیف و کم
نورِ عین اسکا یہ جہاں ہوگا کار فرما کسی کو دیکھے گا
جس کا معشوق ہے خدا کی ذات ہیں تصّرف میں اسکے موجودات
No comments:
Post a Comment